ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: قومی شاہراہ سے متصل  چٹان کھسکنےکا خدشہ؛

بھٹکل: قومی شاہراہ سے متصل  چٹان کھسکنےکا خدشہ؛

Sat, 15 Oct 2022 19:22:44    S.O. News Service

بھٹکل:15؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے یلووڑی کووؤر پنچایت حدود سےگزرنے والی قومی شاہراہ 66سےمتصل ہُلگِرتی مندر کے قریب والی زمین کھسکنے کے آثار کو دیکھتے ہوئے عوام تعلقہ انتظامیہ پر زور دے رہے ہیں کہ پیشگی اقدامات کی طرف توجہ دیں۔

قومی شاہراہ 66پر روزانہ ہزاروں بائک سمیت بڑی سواریاں چلتی رہتی ہیں، دیہی علاقوں کے عوام ہرروزہاڈولی ، ماروکیری ، کاوؤر سے ہوتےہوئے بھٹکل کو بیوپار اور لین دین کےلئے آتے رہتے ہیں۔ سڑک سے صرف 10میٹر کی دوری پر پہاڑ ہے ، موجودہ حالت کی بات کریں تو موسم کب تبدیل ہوتاہے اور کب بارش ہوگی کوئی بتا نہیں سکتا تو یہ پہاڑ سواروں اور عوام کے لئے جان کا خطرہ ہونےکا عوام اور سواروں نےرائے ظاہر کی ہے اور اس تعلق سے مشکلات کا سامنا ہونےکا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

شہر کے چند مقامات پر فورلین توسیع کاکام ہورہاہےتو دیگر بعض مقامات پر کام شروع ہونا باقی ہے۔ شاہراہ کی توسیع کولےکر ہونے والی تعمیر کے دوران بعض مقامات پر شاہراہ کے قریب واقع پہاڑ کو کاٹا جارہا ہے۔ خاص کر یلووڑی کوؤور کے ہلگرتی مندر کے قریب والا پہاڑ بھی ایک ہے۔ اس سے قبل موسلا دھار بارش ہونے کی وجہ سے پہاڑ کا بڑا حصہ کھسک جانے سے شاہراہ پر ٹرافک جام ہوگئی تھی عافیت کی بات یہ رہی کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چٹان کھسکنےکے بعد جمع مٹی کو آئی آربی کے عملہ نے جے سی بی مشین اور ٹپر لاریوں کے استعمال سے ہٹاتو دیامگر کسی طرح کا تحفظاتی کام نہیں کیا۔ یہی وجہ ہےکہ چٹان پھر ایک بار کھسکنے کا خطرہ بنا ہو ہے۔


Share: